Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پی ایس ایل فور کا رنگا رنگ میلہ دبئی میں سج گیا ہے۔ پہلے میچ میں دفاعی چیمپئنز اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں نبردآزما ہوئیں۔ لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔ فخر زمان 65 اور سہیل اختر 37 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔ جواب میں لیوک رونکی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شاندار آغاز فراہم کیا لیکن لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر راحت علی نے ایک اوور میں تین شکار کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو مشکل میں ڈال دیا۔
راحت علی دوسری اننگز کا پانچواں اوور کروانے آئے تو پہلی دو گیندوں پر انھوں اسلام آباد یونائیٹڈ کی اوپننگ جوڑی کو واپس پویلین بھیج دیا۔ رضوان حسین 15 اور لیوک رونکی 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اسی اوور میں فاسٹ بولر نے فِل سالٹ کو بھی آؤٹ کیا جو 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ راحت علی نے اپنے چار اوورز میں 29 رنز دے کر 4 شکار کیے لیکن ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار نہ کروا سکے۔