Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں دنیائے کرکٹ کے بڑے بڑے نام ایکشن میں نظر آئیں گے۔ پہلے میچ میں ساؤتھ افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈویلیئرز اور ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان کارلوس بریتھویٹ نے لاہور قلندرز کی طرف ست پی ایس ایل میں ڈیبیو کر لیا۔ ٹیم میں بڑے نام شامل ہونے کے باوجود لاہور قلندرز کو پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اے بی ڈویلیئرز نے اپنے پہلے میچ میں 17 گیندوں پر 24 رنز بنائے جس کے لیے انھوں نے دو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ بیٹنگ میں کارلوس بریتھویٹ نے 6 گیندوں پر 6 رنز بنائے جبکہ بولنگ میں انھوں نے دو اوورز کروا کر 25 رنز دیے اور ایک وکٹ حاصل کی۔ لاہور قلندرز اپنا اگلا میچ 16 فروری کو کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گی۔