Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ سیزن فور کا دھواں دھار آغاز ہو گیا ہے۔ پہلے مقابلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 172 رنز کا ہدف 19.2 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ آل راؤنڈر کارکردگی پر فہیم اشرف کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا جنہوں نے دو وکٹیں حاصل کیں اور 23 رنز بنائے تھے۔
بیٹنگ میں اچھا آغاز ملنے کے باوجود لاہور قلندرز کی ٹیم بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی اور اس کی بڑی وجہ محمد حفیظ کا ساتویں نمبر پر بیٹنگ کرنے آنا تھا۔ بولنگ میں بھی محمد حفیظ سے کچھ غلط فیصلے ہوئے۔ لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل تیزترین نوجوان بولر حارث رؤف سے دو اوور نہ کرانا تھے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد حفیظ نے تسلیم کیا کہ بیٹنگ کا اختتام اچھا نہیں ہوا جو میچ میں شکست کی وجہ بنی لیکن انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اگلے میچ میں بھرپور کم بیک کریں گے۔