Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے پہلے تینوں سیزنز میں جہاں بیٹسمنوں نے خوب رنز کے انبار لگائے وہیں فاسٹ بولرز بیٹسمنوں کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے۔ پاکستان سپر لیگ کے سیزن ون میں اُس وقت اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل آندرے رسل نے اپنی برق رفتاری سے خوب وکٹیں اڑائیں۔ آندرے رسل نے دس میچز میں 16 وکٹیں اپنے نام کی۔ پشاور زلمی کے فاسٹ بولر وہاب ریاض دوسرے کامیاب بولر رہے جنہوں نے نو میچز میں 15 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
کراچی کنگز کے سہیل خان نے اپنی نپی تلی بولنگ کی وجہ سے سیزن ٹو میں حریف بیٹسمنوں کو پریشان کیے رکھا۔ سہیل خان 9 میچز میں 16 وکٹیں لے کر پی ایس ایل سیزن ٹو کے سب سے کامیاب بولر رہے۔
پاکستان سپر لیگ کے تیسرے سیزن میں پشاور زلمی کے وہاب ریاض اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے فہیم اشرف نے مشترکہ طور پر اٹھارہ، اٹھارہ وکٹیں حاصل کیں اور دونوں سیزن تھری کے ٹاپ وکٹ ٹیکر رہے۔