Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

شاہین شاہ آفریدی نے اسٹار بننے کا کریڈٹ پی ایس ایل اور اپنے بھائی ریاض آفریدی کو دے دیا۔ اپنے ایک بیان میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل کے ذریعے میری پرفارمنس سامنے آئی اور میں پاکستان ٹیم میں شامل ہوا۔ انھوں نے کہا کہ میں نے فرسٹ کلاس سیزن کے بعد بہت محنت کی جو رنگ لائی، اس کامیابی میں والدین کی دعاؤں اور بھائی کی سپورٹ کا بہت بڑا کردار ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس مرتبہ لاہور کیلئے بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔ شاہین شاہ آفریدی کے بھائی ریاض آفریدی بھی پاکستان کیلئے ایک ٹیسٹ میچ کھیلے چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شاہین کو بچپن سے ہی کرکٹ کا شوق تھا میں حیران ہوتا تھا کہ شاہین شاہ آٹھ سال کی عمر میں میرے پیڈ پہن لیا کرتے تھے۔ وسیم اکرم نے بھی شاہین شاہ آفریدی کو اپنے بیان میں پاکستان کا مستقبل قرار دیا ہے۔