Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

رنگا رنگ شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے جس میں جنون بینڈ اور فواد خان سمیت دیگر فنکاروں نے پرفارم کیا۔ پی ایس ایل 4 کی افتتاحی تقریب میں عوام کی بڑی تعداد سمیت سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف اور متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ ایونٹ منعقد کروانے پر یو اے ای حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں، پاکستان سمیت دنیا بھر سے آنے والے شائقین کو خوش آمدید کہتا ہوں۔
یو اے ای کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان کا پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں شامل تمام کھلاڑیوں کو یو اے ای میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ تقریب میں جنون گروپ نے اپنا مشہور "ہے جذبہ جنون" گا کر شائقین کے دلوں کو گرمایا۔
فواد خان نے پی ایس ایل کا تھیم سانگ "'چل جوش دکھا دے تو" گایا جبکہ آئمہ بیگ نے بھی پرفارم کیا اور شائقین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔ ۔پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں شاندار آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا جبکہ ٹیموں کی انٹریز بھی شاندار انداز میں ہوئیں۔