Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ نوجوان کرکٹرز کے لیے اپنی صلاحیتیں دکھانے کا ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ پی ایس ایل میں اچھی پرفارمنس دکھا کر کئی کھلاڑیوں نے پاکستان ٹیم میں جگہ بنائی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹسمین رضوان حسین نے بھی پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی دکھا کر ٹیم میں آنے کے راستے ہموار کرنے کی ٹھان لی ہے۔ رضوان حسین کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل نوجوانوں کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے اور میں پوری کوشش کروں گا کہ اچھا پرفارم کر کے اپنے خوابوں کو عملی جامہ پہناؤں۔
رضوان حسین نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور 311 رنز بنا کر ٹورنامنٹ میں دوسرے بہترین بیٹسمین رہے تھے۔ اسی پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے انہیں اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بنایا گیا۔ رضوان حسین کا کہنا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم کا حصہ بننا میرے لیے بہت بڑا موقع ہے کہ میں پرفارم کر کے شاداب، اشرف اور شاہین کی طرح اپنی پہچان بناؤں۔ رضوان حسین اپنے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کے خلاف صرف 15 رنز ہی بنا سکے تھے۔