Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز شاندار انداز میں ہو چکا ہے۔ اس سیزن میں چار ایسے کھلاڑی ہیں جن سے شائقین کرکٹ کو خاص امیدیں وابستہ ہیں۔ ملتان سلطانز کے آل راؤنڈر آندرے رسل ٹیم کے لیے ایک میچ ونر کھلاڑی ثابت ہو سکتے ہیں۔ 166.57 کے اسٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کرنے والے آندرے رسل نے حال ہی میں بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں دس میچ کھیلتے ہوئے 229 رنز اسکور کیے اور بولنگ میں 11 وکٹیں لیں۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگز کے نمبرون بیٹسمین بابر اعظم اس سال بھی کراچی کنگز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیزترین ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے بیٹسمین بابر اعظم سے بھی ٹیم اور شائقین کرکٹ کو بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔ اس کے علاوہ اے بی ڈویلیئرز کے لاہور قلندرز میں شامل ہونے کے بعد امکان ہے کہ وہ گزشتہ تین برسوں سے لاہور قلندرز کی سب سے پہلے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کی روایت کو ختم کر دیں گے۔ سندیپ لمیچانے لاہور قلندرز کے لیے خوش قسمت ثابت ہو سکتے ہیں۔ بگ بیش لیگ میں میلبرن رینیگیڈز کیجانب سے کھیلتے ہوئے انہوں نے اب تک 6.83 کی اوسط سے 13 وکٹیں حاصل کی ہیں۔