Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سری لنکن فاسٹ بولر چمندا واس کا 16 سال پرانا ریکارڈ آج بھی برقرار ہے۔ ورلڈکپ 2003 میں چمندا واس نے بنگلہ دیش کے خلاف اننگز کی پہلی ہی تین گیندوں پر تین وکٹیں لے کر ہیٹ ٹرک مکمل کی تھی اور یہ ون ڈے کرکٹ میں پہلا موقع تھا کہ کسی بولر نے اننگز کی ابتدائی تین گیندوں پر ہیٹ ٹرک کی ہو۔ بنگلہ دیش کے حنان سرکار، محمد اشرفل اور احسان الحق ان کی تباہ کن بولنگ کا شکار بنے تھے۔
اس میچ میں بنگلہ دیش صرف 124 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ چمندا واس نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 25 رنز دیکر 6 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ سری لنکا نے بغیر کسی نقصان کے ہدف 21.1 اوورز میں مکمل کر لیا تھا اور چمندا واس میچ کے بہترین کھلاڑی رہے تھے۔ چمندا واس نے سری لنکا کی جانب سے 111 ٹیسٹ میچوں میں 355 اور 322 ایک روزہ میچوں میں 400 وکٹیں حاصل کی تھیں۔