Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پی ایس ایل 4 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کر لیا ہے۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے ٹاس جیتا اور پہلے لاہور قلندرز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کیجانب سے فہیم اشرف نے 2، ڈیلپورٹ، شاداب خان، وقاص مقصود اور محمد سمیع نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ شروع ہوئی تو لاہور قلندرز کے بولرز راحت علی نے اسلام آباد پر قیامت ڈھا دی اور چار کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کر دیا تاہم آصف علی اور فہیم اشرف نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔
آصف علی نے 19 گیندوں پر 3 چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے 36 رنز بنائے جبکہ فہیم اشرف نے 11 گیندوں کا سامنا کر کے 22 رنز اسکور کیے اور حسین طلعت 37 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ اسلام یونائیٹڈ نے ایونٹ کے پہلے میچ میں 5 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔