Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے گزشتہ دنوں اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ کھلاڑیوں کے پاس پی ایس ایل میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے ورلڈکپ ٹیم کا حصہ بننے کا اچھا موقع ہے۔ عمر اکمل، وہاب ریاض اور احمد شہزاد کے پاس پی ایس ایل میں اچھی پرفارمنس دکھا کر کوچ مکی آرتھر کا اعتماد حاصل کرنے کا ایک نادر موقع ہے کیونکہ یہ تینوں کھلاڑی کچھ عرصے سے ٹیم سے باہر ہیں اور ورلڈکپ کے لیے موجودہ ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں پر ڈراپ ہونے کی تلوار لٹک رہی ہے جس میں آصف علی سرفہرست ہیں۔
عمر اکمل جنوری 2017 سے ٹیم سے باہر ہیں۔ احمد شہزاد جون 2018 کے بعد اپنی کارکردگی سے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں جبکہ وہاب ریاض 2018 میں ٹیسٹ ٹیم کا حصہ تو بنے تاہم وہ جون 2017 سے محدود اوورز کی ٹیموں سے باہر ہیں۔ اس مرتبہ احمد شہزاد اور عمر اکمل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جبکہ وہاب ریاض پشاور زلمی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔