Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا میلہ دبئی میں سج گیا ہے اور پاکستان کی عوام کے لیے یہ عید جیسا سماں ہے۔ ہر گلی کوچے میں میگا ایونٹ کے چرچے ہیں۔ جیسے جیسے پی ایس ایل شروع ہونے کے دن قریب آئے شائقین میں جوش و خروش بڑھتا گیا۔ اس جوش و جذبہ کا یہ عالم ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹاپ 5 ٹرینڈز صرف پی ایس ایل سے متعلق رہے۔
صارفین صرف ٹویٹر پر پی ایس ایل سے متعلق ٹویٹ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ کسی نے گزشتہ تینوں ایونٹ کی یادیں تازہ کیں تو کسی نے اپنے شہر کی ٹیم کو سپورٹ کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ فرنچائزز نے بھی ٹویٹر کا خوب فائدہ اٹھایا اور اپنی ٹیم اور پلیئرز کی تعریفیں کے پل باندھے۔ اس مقابلے میں سابق پاکستانی کرکٹرز اور اداکار بھی پیش پیش تھے۔