Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے پہلے آسٹریلیا کو ایک اور جھٹکا لگ گیا۔ فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ جوش ہیزل ووڈ بھارت کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں کمر کی انجری کا شکار ہو گئے تھے جس وجہ سے وہ دورہ بھارت سے بھی باہر ہو چکے ہیں اور اب انجری بڑھنے کی وجہ سے فاسٹ بولر پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز بھی نہیں کھیل سکیں گے۔
آسٹریلوی سلیکٹرز پرامید ہیں کہ جوش ہیزل ووڈ ورلڈکپ اور ایشز سیریز کے لیے فٹ ہو جائیں گے۔ ایک اور آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی بھی انجری کے باعث پاکستان کے خلاف سیریز میں شرکت مشکوک ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز 22 مارچ سے شارجہ میں شروع ہو کر 31 مارچ کو دبئی میں ختم ہو گی۔