Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ میں وہاب ریاض سب سے کامیاب بولر اور کامران اکمل سب سے کامیاب بیٹسمین رہے ہیں۔ پی ایس ایل میں انفرادی ریکارڈز پر بات کریں تو پاکستان سپر لیگ میں اب تک سب سے بڑا مجموعہ بنانے کا اعزاز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پاس ہے۔ پی ایس ایل کے پہلے سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف 203 رنز اسکور کیے۔ پی ایس ایل میں کوئٹہ کی ٹیم تین مرتبہ 200 کا ہندسہ عبور کر چکی ہے اور تینوں بار میچ کا اختتام کوئٹہ کی فتح کیساتھ ہوا۔
پی ایس ایل میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ شرجیل خان کے پاس ہے۔ 2016 میں انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 117 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ کراچی کنگز کے روی بوپارہ نے 2016 میں لاہور قلندرز کے خلاف چار اوورز میں 16 رنز کے عوض 6 وکٹیں لے کر بہترین بولنگ کا ریکارڈ بنایا۔ وکٹ کیپرز میں پشاور زلمی کے کامران اکمل پہلے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے وکٹوں کے پیچھے 34 میچز میں 30 شکار کیے جس میں 7 اسٹمپ آؤٹ اور 23 کیچز شامل ہیں۔