Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے گزشتہ تینوں سیزنز میں اب تک اکمل برادران کی بیٹنگ کا راج رہا۔ سیزن ون میں عمر اکمل، دوسرے سیزن میں کامران اکمل اور گزشتہ سیزن میں لیوک رونکی بولرز کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے۔ پاکستان سپر لیگ کے پہلے سیزن کی بات کی جائے تو اس وقت لاہور قلندرز میں شامل عمر اکمل سات میچز میں 335 رنز بنا کر پہلے سیزن کے ٹاپ اسکورر رہے۔
پی ایس ایل سیزن ٹو میں پشاور زلمی کی رن مشین کامران اکمل لیگ کے سب سے کامیاب بیٹسمین رہے۔ کامران اکمل نے گیارہ میچز میں 353 رنز اسکور کیے۔ کامران اکمل نے پی ایس ایل سیزن ٹو میں کراچی کنگز کے خلاف سنچری بھی داغی تھی۔
پاکستان سپر لیگ کے تیسرے سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوک رونکی کی جارحانہ بیٹنگ نے سب کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ لیوک رونکی نے گیارہ میچز کھیلے اور 435 رنز بنا کر سیزن تھری کے ٹاپ اسکورر رہے تھے۔