Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

عمر اکمل کا شمار ان کھلاڑیوں میں کیا جا رہا ہے جو پی ایس ایل میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔ عمر اکمل نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے پہلا میچ کھیلتے ہوئے پشاور زلمی کے خلاف 75 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیل کر ناقدین کے منہ بند کر دیے ہیں۔ عمر اکمل نے پشاور زلمی کے بولرز کا بھرکس نکال دیا۔
انہوں نے اپنے پہلے ہی میچ میں 50 گیندوں پر سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 75 رنز بنائے۔ اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے کی وجہ سے عمر اکمل مین آف دی میچ قرار پائے۔
کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ عمر اکمل تسلسل کے ساتھ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہے تو ان کے ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل ہونے کے قوی امکانات ہیں۔ یاد رہے عمر اکمل جنوری 2017 سے قومی کرکٹ ٹیم سے باہر ہیں۔