Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اور پی ایس ایل شروع کرنے میں اہم کردار ادا کرنے والے نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کے منافع سے متعلق تفصیلات بتا دیں۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے بتایا کہ پی ایس ایل کے پہلے سیزن میں بورڈ کو تیس کروڑ روپے جبکہ دوسرے سیزن میں پچاس کروڑ روپے کا فائدہ ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی یہ لیگ وقت کے ساتھ ساتھ ایک برانڈ بن گئی اور تیسرے سیزن میں لاہور اور کراچی میں ایک، ایک میچز منعقد کرنے کے بعد بورڈ کو 100 کروڑ روپے کا فائدہ ہوا۔
سابق چیئرمین نے کہا کہ پی ایس ایل فور کے آٹھ میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے اور اس سیزن میں بورڈ کو مجموعی طور پر دو سو کروڑ یعنی دو ارب روپے کی آمدنی کی توقع ہے۔ نجم سیٹھی پی ایس ایل سے دور ہو کر اداس ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ اس وقت لاہور میں ہیں مگر دل یو اے ای میں ہے۔