Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ملتان سلطانز کے آل راؤنڈر کرس گرین نے شعیب ملک کی وکٹ کو میچ کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دے دیا۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کرس گرین نے کہا کہ ہم نے آغاز میں سلو کھیلا مگر شعیب ملک کی اننگز کے باعث میچ میں واپس آ گئے تھے تاہم جب آپ ایک سیٹ بیٹسمین کی وکٹ گنواتے ہیں تو پریشانی ہوتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ کراچی بھی 200 رنز کیجانب گامزن تھا مگر اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے باعث ان کا مومینٹم بھی ٹوٹ گیا تھا۔ کرس گرین نے مسلسل تیسری مرتبہ پی ایس ایل کا حصہ بننے پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔ دوسری جانب مکی آرتھر پریس کانفرنس میں اپنی ٹیم کے بولرز کی تعریف کرتے نظر آئے۔
انھوں نے کہا کہ سہیل خان نے ابتدائی بولنگ کے بعد آخری اوور میں اچھا کم بیک کیا۔ مکی آرتھر کے مطابق بیٹنگ کے دوران اچھے آغاز کے بعد انھوں نے تقریباََ 20 رنز کم بنائے۔