Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے ٹاپ اسکورر کامران اکمل نے ایک مرتبہ پھر ایونٹ میں شاندار آغاز کرتے ہوئے بولرز کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے ٹاپ اسکورر کے ساتھ انھوں نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کامران اکمل نے 36 گیندوں پر 49 رنز کی اننگز کھیلی اور اننگز میں 5 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔
ان تین چھکوں کے ساتھ ہی وہ پی ایس ایل میں چھکوں کی نصف سنچری کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ کامران اکمل نے یہ کارنامہ 35 میچز میں انجام دیا جس میں ان کی دو سنچریاں اور 6 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔ شین واٹسن 44 چھکوں کے ساتھ دوسرے اور ڈوین اسمتھ 31 چھکوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔