Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

محمد عرفان، جنید خان، شاہد آفریدی اور آندرے رسل پر مشتمل ملتان سلطانز کی مضبوط بولنگ لائن کراچی کنگز کے خلاف میچ میں ناکام ہو گئی۔ ملتان سلطانز کو کراچی کی پہلی وکٹ حاصل کرنے کے لیے لمبا انتظار کرنا پڑا اور اسے 16ویں اوور میں پہلی وکٹ ملی۔ محمد عرفان، آندرے رسل اور شاہد آفریدی نے تین، تین اوورز کروائے جس میں 25، 25 رنز دیے اور صرف آندرے رسل کو ہی ایک وکٹ مل سکی۔
نوجوان بولر محمد الیاس کو تین اوورز میں 33 رنز پڑے جبکہ جنید خان کو چار اوورز میں 40 رنز کی پٹائی لگی اور وہ صرف ایک وکٹ لے سکے۔ کرس گرین نے چار اوورز میں 32 رنز دے کر تین وکٹیں لیں اور کراچی کو 183 رنز تک روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔ خراب بولنگ کے باعث ملتان سلطانز کو 7 رنز سے شکست ہوئی۔ یہ پی ایس ایل میں ان کی مسلسل پانچویں شکست ہے۔