Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ کا دھواں دار آغاز کیا اور اپنے پہلے ہی میچ میں پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے بڑی پارٹنرشپ بنا ڈالی۔ ملتان سلطانز کے خلاف کراچی کنگز کیجانب سے بابر اعظم اور لیونگسٹون نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں نے مل کر 157 رنز کی پارٹنرشپ قائم کر کے گزشتہ تمام ریکارڈز توڑ ڈالے۔
پی ایس ایل میں اس سے پہلے سب سے بڑی پارٹنر شپ کا ریکارڈ شرجیل خان اور شین واٹسن کے پاس تھا۔ دونوں نے مل کر شارجہ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پہلے ایڈیشن میں 153 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی تھی۔
یہ صرف دوسرا موقع ہے کہ پی ایس ایل کی تاریخ میں 150 سے زائد رنز کی پارٹنرشپ بنی ہو۔ میچ میں لیونگسٹون نے 43 گیندوں پر 82 اور بابر اعظم نے 59 گیندوں پر 77 رنز کی اننگز کھیلی۔