Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

دورہ جنوبی افریقہ کے بعد پی ایس ایل میں بھی بابر اعظم کی شاندار فارم کا سلسلہ جاری ہے اور انھوں نے اب ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تین ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں عالمی نمبر ایک بیٹسمین بابر اعظم نے ملتان سلطانز کے خلاف 59 گیندوں پر 77 رنز کی اننگز کھیلی اور اسی کے ساتھ تیزترین 3 ہزار رنز بنانے والے پاکستانی بن گئے۔
ان کی اننگز میں ایک چھکا اور 6 چوکے شامل تھے۔ انھوں نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی 92ویں اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ تیز ترین 3 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے کا اعزاز آسٹریلیا کے شان مارش کے پاس ہے جنھوں نے 85 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔ کرس گیل نے 87 اور ایرون فنچ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی 90 اننگز میں 3 ہزار رنز بنائے تھے۔