Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ون ڈے کرکٹ میں محمد عامر کی فارم خراب ضرور ہے مگر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ان کی شاندار بولنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی کنگز کے لیے سیزن فور کے پہلے میچ محمد عامر نے زبردست بولنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو سات رنز سے کامیابی دلائی۔ محمد عامر نے پہلے ٹام مورس کو آؤٹ کیا۔
اس کے بعد شعیب ملک کی شاندار بیٹنگ کے باعث میچ کراچی کے ہاتھ سے نکلتا نظر آیا لیکن ان کے آؤٹ ہوتے ہی کراچی کنگز نے ملتان سلطانز سے فتح چھین لی۔ محمد عامر نے شاہد آفریدی، آندرے رسل اور حماد اعظم کی اہم وکٹیں لے کر ملتان کو بیک فٹ پر دھکیل دیا۔
محمد عامر نے چار اوورز میں 25 رنز دے کر چار وکٹیں لیں۔ تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ کراچی کنگز میں وسیم اکرم کی موجودگی سے محمد عامر کو فائدہ ہو گا اور ان کی ون ڈے بولنگ میں بھی بہتری نظر آئے گی۔