Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پی ایس ایل سیزن فور کے پاکستان میں ہونے والے میچز کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہو چکی ہے۔ جنرل انکلوژرز کے ٹکٹس کی ڈیمانڈ زیادہ دکھائی دے رہی ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے 7 سے 10 مارچ تک ہونے والے چار میچز کے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کی جاری ہے۔ چاروں میچز کے جنرل یعنی 500 اور ایک ہزار روپے والے ٹکٹس فروخت ہو گئے ہیں۔ دو ہزار اور تین ہزار والے ٹکٹس کی فروخت اب بھی جاری ہے۔
7 مارچ کو کراچی میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز جبکہ 9 مارچ کو لاہور میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔ 10 مارچ کو کراچی میں ہوم ٹیم اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جبکہ اسی روز لاہور میں لاہور قلندرز اور ملتان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ پلے آف، ایلیمنیٹر اور فائنل میچز کے ٹکٹوں کی فروخت ابھی شروع نہیں ہوئی۔