Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں پہلی فتح حاصل کر لی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنائے۔ اوپننگ بلے باز لیونک رونکی 33 گیندوں پر 51 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شاداب خان 15 اور سمت پٹیل 20 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ فہیم اشرف نے 20 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ علی شفیق، شاہد آفریدی اور جنید خان نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد عرفان کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔
ملتان سلطانز نے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اوپننگ بلے باز شان مسعود نے 26 رنز کی اننگز کھیلی۔شعیب ملک 31 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ لوری ایونز نے 15، حماد اعظم نے 14، آندرے رسل نے 16 اور شاہد آفریدی نے ناقابل شکست 16 رنز کی اننگز کھیلی۔ ملتان کی ٹیم نے مسلسل پانچ شکستوں کے بعد پہلی کامیابی حاصل کی ہے۔ گزشتہ سیزن کے آخری چار میچوں میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ کراچی کنگز کے خلاف بھی لیگ کے پہلے میچ میں ان کو شکست ہوئی تھی۔