Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا چوتھا میچ ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا گیا۔ میچ میں آل راؤنڈر شاہد آفریدی چھائے رہے۔ شاہد آفریدی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے اپنے چار اوورز میں 18 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین واپسی کی راہ دکھائی۔ اوپننگ بیٹسمین لیوک رونکی اور فل سالٹ لیگ اسپنر کا شکار بنے۔
اس کے علاوہ انہوں نے جنید خان کی بولنگ پر حسین طلعت کا شاندار کیچ بھی پکڑا۔ دوسری اننگز کے آخری اوورز میں آندرے رسل اور حماد اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد شاہد آفریدی نے 8 گیندوں پر 16 رنز اسکور کیے اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ 38 سالہ شاہد آفریدی نے پہلے میچ میں کراچی کنگز کے خلاف 14 رنز اسکور کیے تھے۔