Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہٹ مین لیوک رونکی نے ملتان سلطانز کے خلاف شاندار نصف سنچری اسکور کر کے ٹورنامنٹ میں حریف ٹیموں کو پیغام دے دیا ہے کہ پی ایس ایل تھری کی طرح اس بار بھی وہ بولرز کو بہت بھاری پڑیں گے۔ ملتان سلطانز کے خلاف اسلام آباد یونائیٹڈ نے صرف 26 رنز کے مجموعی اسکور پر 2 وکٹیں گنوا دی تھیں مگر اوپننگ بیٹسمین لیوک رونکی کا بولرز پر حملہ جاری رہا۔
انہوں نے 154 کے اسٹرائیک ریٹ سے 33 گیندوں پر 51 رنز اسکور کیے جس میں پانچ چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔ لیوک رونکی کے آؤٹ ہونے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ نہ رک سکا اور پوری ٹیم نے 20 اوورز میں 125 رنز بنائے۔
ملتان سلطانز نے مطلوبہ پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ واضح رہے کہ لیوک رونکی پی ایس ایل تھری میں ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر رہے تھے جہاں انہوں نے 11 میچوں میں 182 کے اسٹرائیک ریٹ سے 435 رنز بنائے تھے۔