Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ملتان سلطانز نے دفاعی چیمپئنز اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ شکست کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز نے شکست کا ذمہ دار بیٹسمینوں کو ٹھہرا دیا۔ پریس کانفرنس میں ڈین جونز کا کہنا تھا کہ بیٹسمینوں کی کارکردگی مایوس کن رہی جس کے وجہ سے بڑا ٹوٹل نہیں بن سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ پچ بیٹسمینوں کے لیے بہتر تھی مگر کوئی بھی پچ کا فائدہ نہیں اٹھا سکا البتہ چھوٹا ہدف ہونے کے باوجود بولر نے عمدہ پرفارمنس دکھائی۔
ڈین جونز کا مزید کہنا تھا کہ جو غلطیاں ہوئیں ان پر اگلے میچ میں قابو پانے کی کوشش کریں گے۔ دوسری جانب ملتان سلطانز کی طرف سے پریس کانفرنس میں جنید خان نے کہا کہ ملتان سلطانز کی گزشتہ سال کارکردگی زیادہ خاص نہیں تھی مگر اس مرتبہ ہماری ٹیم بہت متوازن ہے اور ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔