Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر علی شفیق نے اپنے پی ایس ایل ڈیبیو پر ہی عمدہ کارکردگی دکھا کر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کر لیا۔ علی شفیق نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اپنے چار اوورز میں بہترین بولنگ کرتے ہوئے 2.75 کی اکانومی کے ساتھ صرف 11 رنز کے عوض دو وکٹیں لیں۔ ان کی 14 گیندوں پر کوئی رن نہیں بنا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا کوئی بھی بلے باز ان کی گیند پر باؤنڈری نہیں لگا سکا۔
میچ کے بعد رمیز راجہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو اپنا فیورٹ بولر قرار دیا۔ علی شفیق کا کہنا تھا کہ ملتان سلطانز ٹیم میں شاہد آفریدی اور شعیب ملک جیسے بڑے کھلاڑی موجود ہونے کے باوجود مجھے مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا جو میرے لیے بہت معنی رکھتا ہے۔ علی شفیق ڈومیسٹک کرکٹ میں سیالکوٹ ریجن کیجانب سے کھیلتے ہیں۔