Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر ہونے والے حملے کے نیتجے میں 40 سے زائد اہلکار ہلاک ہوئے تو بھارت سے چلنے والی کرکٹ ویب سائٹس نے پاکستان سپر لیگ کا مکمل طور پر بائیکاٹ کر دیا اور کوئی ٹی وی چینل بھی پی ایس ایل فور کے میچز نشر نہیں کر رہا ہے۔
بھارتی ویب سائٹس نے جہاں پاکستانی کرکٹ کے برانڈ کا بائیکاٹ کیا ہے وہیں تمام پاکستانی بھی بھارتی کرکٹ ویب سائٹس اور ان کی موبائل ایپلی کیشنز کے بائیکاٹ کیلئے یک زبان ہو گئے ہیں اور لوگوں کو پاکستان کی پہلی کرکٹ ویب سائٹ کرِک اِن جِف www.cricingif.com استعمال کرنا کا مشورہ دے رہے ہیں جو پاکستان کرکٹ بورڈ، پاکستان سپر لیگ اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی آفیشل ڈیجیٹل میڈیا پارٹنر بھی ہے۔
کرِک اِن جِف اس نوعیت کی پہلی ویب سائٹ ہے جو لائیو میچ کے دوران شائقین کرکٹ کو ہر گیند کا کلپ مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ میچ کے اختتام پر فوری طور پر میچ کی جھلکیاں مہیا کرتی ہے۔ کرِک اِن جِف آئندہ تین سال کیلئے پی ایس ایل کی آفیشل ڈیجیٹل میڈیا پارٹنر ہے۔ پاکستان کی یہ کمپنی پاکستان سپر لیگ کے گزشتہ ایڈیشنز میں بھی پی ایس ایل کی پارٹنر رہ چکی ہے۔