Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کراچی کنگز کی ٹیم میں شامل نوجوان بولر عمر خان نے پی ایس ایل میں اپنا شاندار آغاز کیا ہے اور دوسرے ہی میچ میں اپنا خواب پورا کر لیا۔ لاہور قلندرز کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے نوجوان لیف آرم اسپنر نے چار اوورز میں 25 رنز دیے اور دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جس میں اے بی ڈویلیئرز اور سہیل اختر کی اہم وکٹیں شامل تھیں۔
اننگز کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے عمر خان نے کہا کہ ان کا خواب تھا کہ وہ اے بی ڈویلیئرز کے خلاف بولنگ کریں اور انھیں آؤٹ بھی کر لیا تو ان کا ایک خواب پورا ہو چکا ہے۔
نوجوان اسپنر نے ملتان سلطانز کے خلاف بھی میچ کھیلا تھا جس میں انھوں نے صرف دو اوورز کروا کر 9 رنز دیے تھے اور ایک وکٹ اپنے نام کی تھی۔