Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل اوپننگ بیٹسمین سہیل اختر 32 برس کے ہو چکے ہیں لیکن وہ اب سب کی نظروں کے سامنے آئے ہیں۔ سہیل اختر نے پہلے ابوظہبی ٹی ٹوئنٹی کپ میں اچھی کارکردگی دکھا کر لاہور قلندرز کو ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا جبکہ انھوں نے کپتانی کے فرائض بھی انجام دیے تھے۔
اس کے بعد لاہور قلندرز نے انھیں پی ایس ایل فور کے لیے بھی ٹیم میں شامل کیا اور سہیل اختر نے پی ایس ایل میں شاندار آغاز کیا ہے۔ اوپننگ بیٹسمین نے اپنے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 30 گیندوں پر 37 رنز بنائے جس میں چار چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
کراچی کنگز کے خلاف اہم میچ میں بھی سہیل اختر کا بلا نہیں رکا۔ فخر زمان مشکلات کا شکار نظر آئے تو انھوں نے ذمہ داری لیتے ہوئے 25 گیندوں پر 39 رنز اسکور کیے۔ اس اننگز میں انھوں نے تین چوکے اور دو چھکے بھی لگائے۔