Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

لاہور قلندرز کو پاکستان سپر لیگ میں پہلی فتح کے لیے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا۔ کراچی کنگز کے خلاف اپنے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز کی بیٹنگ زیادہ اسکور کرنے میں ناکام ہوئی تو بولرز نے کراچی کے بیٹسمینوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام سے ابھر کر سامنے آنے والے فاسٹ بولر حارث رؤف نے لاہور قلندرز کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
حارث رؤف نے چار اوورز میں 23 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نوجوان فاسٹ بولر نے 17ویں اوور میں روی بوپارہ اور محمد رضوان کو پویلین واپسی کا راستہ دکھایا۔ 19ویں اوور میں حارث رؤف نے عماد وسیم اور سہیل خان کو آؤٹ کیا۔ اپنی شاندار بولنگ کی بدولت وہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہا کہ وہ لاہور قلندرز کے شکرگزار ہیں جنہوں نے موقع دیا اور عاقب جاوید نے میرے ساتھ بہت محنت کی جو آج سب کے سامنے ہے۔