Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

مشہور کمنٹیٹر ڈینی موریسن نے پی ایس ایل فور میں گزشتہ روز ہونے والے میچز کے 6 بہترین لمحات کو چند منٹوں میں سب کے سامنے پیش کر دیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے میچ میں ڈینی موریسن نے لیوک رونکی کی نصف سنچری، شاہد آفریدی کے شاندار کیچ اور ملتان سلطانز کے نوجوان بولر علی شفیق کی بولنگ پرفارمنس کو منتخب کیا۔
کل ہونے والے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں جس میں کراچی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈینی موریسن نے اس میچ کے تین اہم لمحات میں کراچی کنگز کے بولر عمر خان کی بولنگ، لینگسٹون کا آؤٹ اور لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی تباہ کن بولنگ شامل کی جنہوں نے چار شکار کیے تھے۔