Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ انجری کا شکار ہو کر پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن سے باہر ہو گئے ہیں۔ محمد حفیظ کراچی کنگز کے خلاف بولنگ کے دوران انگوٹھے پر گیند لگنے سے زخمی ہوئے تھے۔ اسی انجری کی وجہ سے وہ پشاور زلمی کے خلاف میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے اور ان کی عدم موجودگی میں اے بی ڈویلیئرز ہی لاہور قلندرز کی قیادت کریں گے۔
لاہور قلندرز کے ٹیم مینجر ثمین رانا نے کہا ہے کہ یہ ہمارے لیے بڑی افسوسناک خبر ہے کہ انجری کے باعث حفیظ ٹیم کی نمائندگی کے لیے اب دستیاب نہیں ہوں گے۔ محمد حفیظ کے ٹوٹے ہوئے انگوٹھے کی سرجری ہو گی جس کے بعد انھیں 4 سے 6 ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔
ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان کارلوس بریتھویٹ کو انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے جس وجہ سے وہ لاہور قلندرز کی ٹیم کو اب دستیاب نہیں ہوں گے۔ کارلوس بریتھویٹ نے پی ایس ایل کے رواں سیزن میں صرف ایک میچ کھیلا جہاں انھوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بیٹنگ میں صرف 6 رنز بنائے تھے۔ اس میچ میں انھوں نے بولنگ کرتے ہوئے دو اوورز میں 25 رنز دیے اور صرف ایک وکٹ حاصل کی تھی۔