Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے ساتویں میچ میں حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ لاہور قلندرز کے خلاف کھیلتے ہوئے حسن علی نے ابتداء سے ہی شاندار بولنگ کی اور لاہور کی بیٹنگ کی کمر توڑ دی۔ انہوں نے چار اوورز میں صرف 15 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جس میں اے بی ڈویلیئرز کی وکٹ بھی شامل تھی۔
حسن علی کی اس شاندار بولنگ کے باعث پشاور زلمی کو پی ایس ایل فور میں پہلی کامیابی ملی۔ میچ کے بعد حسن علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دورہ جنوبی افریقہ سے کافی کچھ سیکھنے کو ملا جس سے پی ایس ایل میں فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ کوچز اور منیجمنٹ نے جو پلان دیا اس پر اچھا عملدرآمد ہوا۔ حسن علی نے مزید کہا کہ نہ صرف ٹی ٹوئنٹی بلکہ تمام فارمیٹس کی کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھنا چاہتا ہوں۔