Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ٹاس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے جیت کر مخالف ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ اسلام آباد نے مقررہ بیس اوورز میں 157 رنز بنائے۔ آصف علی نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 36 رنز کی اننگز کھیلی۔ وین پارنیل نے بھی شاندار بیٹنگ کی اور 41 رنز بنائے جبکہ حسین طلعت نے 30 رنز اسکور کیے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مطلوبہ ہدف 18.2 اوورز میں مکمل کر لیا اور مسلسل دوسری فتح حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ شین واٹسن نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 55 گیندوں پر 81 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور عمر اکمل نے 44 اسکور کیے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم اب تک ٹورنامنٹ میں 3 میچ کھیل چکی ہے جس میں سے دو میں انہیں شکست اور ایک میں کامیابی ملی ہے۔