Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی ہے۔ کوئٹہ کی اس فتح میں آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن اور عمر اکمل نے مرکزی کردار ادا کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد کی ٹیم 8 وکٹوں پر 157 رنز بنا سکی۔ کوئٹہ نے عمر اکمل کے 44 اور شین واٹسن کے 81 رنز کی بدولت ہدف 19ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ شین واٹسن نے 55 گیندوں پر چار چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 81 رنز اسکور کیے اور مین آف دی میچ رہے۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شین واٹسن نے کہا کہ عمر اکمل ایک باصلاحیت کھلاڑی ہیں اور جب وہ وکٹ پر ہوں تو ان کے شاٹس کے باعث آپ پر سے دباؤ کم ہو جاتا ہے اور آج بھی عمر اکمل نے مجھ پر سے دباؤ کم کیا۔ شین واٹسن نے کہا کہ ٹیم نے ایونٹ میں اچھا آغاز کیا ہے اور اسی طرح پرفارمنس کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔