Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

گزشتہ سال لاہور قلندرز کیجانب سے کھیلتے ہوئے ناکام ہونے والے عمر اکمل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں آتے ہی اپنے رنگ میں واپس آ گئے ہیں۔ جارح مزاج بیٹسمین نے پشاور زلمی کے خلاف پہلا میچ کھیلتے ہوئے 75 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیل کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا اور میچ کے بہترین کھلاڑی بھی رہے تھے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بھی کی انہوں نے اپنی بہترہن فارم برقرار رکھی۔ عمر اکمل نے ہدف کے تعاقب میں 28 گیندوں پر 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 44 رنز کی اننگز کھیلی۔
واضح رہے پی ایس ایل ابتداء سے قبل قومی ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر نے کہا تھا کہ اگر کوئی کھلاڑی ایونٹ میں اچھا پرفارم کرتا ہے تو انہیں یقیناً ٹیم میں شامل کیا جائے گا اور قومی ٹیم میں لوئر آرڈر میں جارح مزاج بیٹسمین کی شدید ضرورت بھی ہے۔ عمر اکمل پی ایس ایل میں اسی طرح اپنی فارم برقرار رکھتے ہیں تو ان کے لیے ٹیم میں واپسی کا راستہ آسان ہو جائے گا۔