Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ کے بولرز نے زبردست بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ اننگز کی ابتداء سے ہی دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ مشکلات میں گھری رہی۔ آسٹریلوی اسپنر فواد احمد نے بھی شاندار بولنگ کی۔ اسلام آباد کے 8 رنز کے مجموعی اسکور پر 3 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تھے جس کے بعد کیمرون ڈیلپورٹ اور حسین طلعت نے 50 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔
کوئٹہ کے فواد احمد نے کیمرون ڈیلپورٹ اور حسین طلعت کی وکٹیں حاصل کر کے اسلام آباد کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا اور اس کے بعد فہیم اشرف کو بھی فواد احمد نے ہی آؤٹ کیا۔ فواد احمد نے اپنے چار اوورز میں صرف 15 رنز ہی دیے اور 3 اہم وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلوی اسپنر فواد احمد پہلی بار پی ایس ایل میں کھیل رہے ہیں اور یہ ان کا پاکستان سپر لیگ میں دوسرا میچ تھا۔