Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سہیل تنویر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیجانب سے کھیلتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف عمدہ بولنگ کی اور ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ سہیل تنویر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے سب سے خطرناک بیٹسمین لیوک رونکی کو میچ کی پہلی ہی گیند پر آؤٹ کر کے پویلین روانہ کیا اور اس کے بعد اوور کی اگلی چار گیندوں پر کوئی رن نہ بن سکا جس کے بعد انہوں نے اوور کی آخری گیند پر شاداب خان کو بھی آؤٹ کر کے پہلا اوور ڈبل وکٹ میڈن کیا۔
سہیل تنویر پاکستان سپر لیگ میں اننگز کا پہلا اوور ڈبل وکٹ میڈن کرنے والے دوسرے بولر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل فاسٹ بولر جنید خان نے پی ایس ایل کے دوسرے سیزن میں لاہور قلندرز کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ سہیل تنویر نے میچ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے چار اوورز میں 21 رنز دے کر چار وکٹیں اپنے نام کی تھیں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سب سے کامیاب بولر رہے۔