Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارت کی پاکستان اور پی ایس ایل سے دشمنی کھل کر سامنے آ گئی۔ مودی سرکار کے دباؤ میں آ کر بھارتی پروڈکشن کمپنی نے پاکستان سپر لیگ کی پروڈکشن جاری رکھنے سے انکار کر دیا ہے۔ پی سی بی آج نئی پروڈکشن کمپنی کا اعلان کرے گا۔ پی سی بی اعلامیے کے مطابق بھارتی پروڈکشن کمپنی آئی ایم جی ریلائنس نے پاکستان سپر لیگ کے میچز کی پروڈکشن بند کر دی اور وہ پی ایس ایل کے میچز پروڈیوس نہیں کرے گی۔
بھارت میں پی ایس ایل دکھانے والا چینل ڈی اسپورٹس پہلے ہی لیگ کی نشریات روک چکا ہے۔ پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان کا کہنا ہے کہ بیک اپ پلان موجود ہے اور آج پی ایس ایل فور کے لیے نئے براڈکاسٹنگ پارٹنر کا اعلان کر دیں گے۔ وسیم خان نے سابق کپتان اور وزیراعظم عمران خان سمیت پاکستانی کرکٹرز کی تصاویر کو بھارتی کرکٹ کلبز اور اسٹیڈیمز سے ہٹانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کھیل اور سیاست کو الگ الگ رکھنا چاہیے اور پی سی بی، آئی سی سی کے اگلے اجلاس میں بھارتی بورڈ سے ان معاملات کو اٹھائے گا۔