Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پی ایس ایل فور کے چوتھے دن پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جبکہ دوسرا میچ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا گیا۔ سپراوور میں ڈینی موریسن نے پہلے میچ سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولر سہیل تنویر کے ڈبل وکٹ میڈن اوور اور عمر اکمل کی بیٹنگ کو میچ کے بہترین لمحات میں منتخب کیا۔ دوسرے میچ سے انھوں نے اے بی ڈویلیئرز کی وکٹ کو میچ کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دیا۔
لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ڈینی موریسن نے وہاب ریاض کی تیزبولنگ، شاہین آفریدی کے جشن منانے کے انداز اور عمر امین کی بیٹنگ کو چنا جنہوں نے مشکل وقت میں پشاور زلمی کے لیے 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر پشاور کی جیت کو یقینی بنایا۔ رواں سیزن میں لاہور قلندرز کے خلاف فتح پشاور زلمی کی پہلی کامیابی ہے۔