Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

محمد حفیظ کی انجری کے بعد لاہور قلندرز کی قیادت اے بی ڈویلیئرز کو سونپی گئی ہے جو ٹورنامنٹ کے صرف 9 میچز کے لیے دستیاب ہیں۔ کراچی کنگز کے خلاف اے بی ڈویلیئرز نے دوسری اننگز میں حفیظ کے زخمی ہونے کے بعد قیادت سنبھالی اور ٹورنامنٹ میں لاہور قلندرز کو پہلی فتح دلائی۔ اے بی ڈویلیئرز کو بطور کپتان دوسرے میچ میں پشاور زلمی کا چیلنج درپیش تھا جس میں وہ بری طرح ناکام ہو گئے۔
لاہور قلندرز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 16ویں اوور کی پہلی گیند پر 78 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ لاہور قلندرز کے 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ حسن علی نے چار اور وہاب ریاض نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ پشاور زلمی نے مطلوبہ ہدف 11ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ عمر امین نے 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔