Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں عمر امین نے پشاور زلمی کیجانب سے شاندار آغاز کیا ہے۔ پشاور زلمی کے حسن علی اور وہاب ریاض نے زبردست بولنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو 78 رنز تک محدود کیا لیکن ہدف کے تعاقب میں پشاور کی 2 وکٹیں بھی 6 رنز پر گر گئی تھیں۔ عمر امین نے مشکل وقت میں بیٹنگ کو سنبھالا دیا اور عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ہدف 11ویں اوور میں عبور کرا دیا۔
عمر امین نے 39 گیندوں پر دس چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ عمر امین کو مصباح الحق کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ مصباح الحق کے مکمل فٹ ہونے کے بعد عمر امین ٹیم میں جگہ برقرار رکھ سکیں گے یا نہیں۔ دوسری جانب امام الحق اپنے پی ایس ایل ڈیبیو کو یادگار نہ بن اسکے اور ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔