Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے سیزن فور میں پہلے روز کے بعد سے ہی کراؤڈ میں کمی نظر آ رہی ہے جس کی نشاندہی وزیراعظم عمران خان کے اسپیشل اسسٹنٹ نعیم الحق نے کی اور ساتھ ہی تجویز بھی دے ڈالی۔ اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر نعیم الحق نے کہا کہ شائقین کی کمی کے باعث عمران خان کا فیصلہ ٹھیک لگ رہا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ 2020 میں پوری پی ایس ایل پاکستان میں ہونی چاہیے۔
پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے بھی ٹویٹر پر ان کی حمایت کی۔ پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے آٹھ میچز پاکستان میں ہو رہے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ اگلا پورا سیزن پاکستان میں ہوسکتا ہے یا پھر صرف میچز کی تعداد ہی بڑھائے گی۔ یاد رہے پی ایس ایل ٹو کا فائنل اور پی ایس ایل تھری کے تین میچز پاکستان میں کرائے گئے تھے۔