Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے بعد جہاں پاکستان کے شعیب ملک سمیت کئی کرکٹرز ریٹائر ہوں گے وہیں یونیورس باس ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے بھی میگا ایونٹ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ جارحانہ بیٹسمین نے یہ بڑا اعلان ویسٹ انڈیز ٹیم کے پریکٹس سیشن کے موقع پر کیا۔ کرس گیل انگلینڈ کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز کے ابتدائی دو میچز میں ٹیم کا حصہ ہیں۔
امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ انھیں اگلے میچز میں شامل کر کے ویسٹ انڈیز کے ورلڈکپ اسکواڈ کا بھی حصہ بنایا جائے گا۔ کرس گیل نے ویسٹ انڈیز کیجانب سے 284 ایک روزہ میچ کھیلے اور 37 کی اوسط سے 9 ہزار 727 رنز اسکور کیے ہیں جس میں 23 سنچریاں شامل ہیں۔
کرس گیل انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے دیگر میچوں اور ورلڈکپ ٹیم میں شامل ہوئے تو ان کے پاس اس فارمیٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے کا شاندار موقع ہو گا۔ کرس گیل 103 ٹیسٹ اور 56 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔