Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آئی سی سی نے سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ڈربن ٹیسٹ میچ کے اختتام کے بعد ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگز جاری کر دی ہیں جس میں سری لنکا کو یادگار ٹیسٹ جتوانے والے کوسال پریرا نے لمبی چھلانگ لگائی ہے۔ ناقابل شکست 153 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے کوسال پریرا 58 درجے ترقی کے بعد 40ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ عالمی نمبر ایک بولر کگیسو ربادا اس ٹیسٹ میں صرف تین وکٹیں لے سکے اور ٹیسٹ بولرز رینکنگز میں پہلی پوزیشن سے محروم ہو گئے۔
پیٹ کمنز دنیا کے نمبرون ٹیسٹ بولر بن گئے ہیں اور 2006 میں گلین میکگرا کے بعد وہ یہ اعزاز پانے والے آسٹریلیا کے پہلے بولر بنے۔ ڈربن ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں 125 رنز بنانے والے فاف ڈوپلیسی کیریئر میں پہلی مرتبہ ٹاپ ٹین بیٹسمینوں کی فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔
ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگز میں ویرات کوہلی پہلے، کین ولیمسن دوسرے اور چتیشور پجارا تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں۔ بولرز رینکنگز میں پیٹ کمنز پہلے، جیمز اینڈرسن دوسرے اور کگیسو ربادا تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔