Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارت اور آسٹریلیا کی ون ڈے سیریز سے قبل ورندر سہواگ ایک اشتہار میں بچوں کا خیال کرتے ہوئے نظر آئے اور بچوں نے آسٹریلوی ٹیم کی شرٹ پہنی ہوئی تھی جس کے بعد سابق آسٹریلوی کرکٹر میتھیو ہیڈن نے پہلے تو ٹویٹ پر سہواگ کو غصے میں جواب دیتے ہوئے تھا کہ آسٹریلوی ٹیم کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہیں کرنا، مت بھولیں کہ ہم ابھی ورلڈ چیمپئن ہیں۔
اب میتھیو ہیڈن نے بھی "بے بی سِٹر" اشتہار میں ورندر سہواگ کے مذاق کا ویسے ہی جواب دے دیا۔ اشتہار کے دوسرے حصے میں میتھیو ہیڈن کی انٹری ہوتی ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ "ویرو پا جی، آسٹریلینز کو بچہ مت سمجھنا۔" آسٹریلیا اور بھارت کے مابین دو ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی جس کا آغاز 24 فروری سے ہو گا۔