Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ میں شائقین کی توجہ حاصل کرنے اور اپنی کامیابی کا جشن منانے کے لیے بولرز نت نئے انداز اپناتے ہیں۔ پی ایس ایل میں اب تک عماد وسیم کا رونالڈو اسٹائل اور رومان رئیس کا وکٹ لینے کے بعد دونوں ہاتھ باندھ کر کھڑے ہو کر مسکرانا سرفہرست ہے مگر اس دوڑ میں پشاور زلمی کے وہاب ریاض سب پر بازی لے جانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔
وہاب ریاض وکٹ لینے کے بعد ریسلر انڈرٹیکر کے اسٹائل میں انگھوٹے سے گردن پر ہاتھ پھیر کر بیٹسمین کو اشارہ کرتے ہیں کہ آپ کی باری پوری ہوئی۔ وہاب ریاض کے اس اسٹائل کو ہر جگہ پذیرائی مل رہی ہے۔
گزشتہ سیزن میں وہاب ریاض آؤٹ کرنے کے بعد اپنی لمبی مونچھوں کو تاؤ دے کر خوشی کا اظہار کرتے تھے۔ انھوں نے لاہور قلندرز کے خلاف 3.1 اوورز میں 17 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔